
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ سخت تربیت مکمل کرنے کے بعد پاکستان بحریہ میں بطور افسر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، انہوں نے تقریب میں ترکیہ، بحرین، بنگلہ دیش، عراق، سری لنکا اور جبوتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسران کی موجودگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں125مڈ شپ مین اور33ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب میں پاس آؤٹ ہونےوالوں میں بحرین،عراق اور جبوتی کےمڈشپ مین بھی شامل ہیں۔
