
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 8دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگرد جبکہ مستونگ میں کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت 5دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز میں اسلحہ ، باردوی مواد، آئی ای ڈیز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
