خواتین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار، 763 قابل اعتراض ویڈیو اور 1338 تصاویر برآمد

حیاتیات Jun 25, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم سے این سی سی آئی اے نے قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر برآمد کرلیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے 40 خواتین کا ڈیٹا، 763 خواتین قابل اعتراض ویڈیو اور 1338 تصاویر برآمد کی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر استخارے کے بہانے خواتین کو ورغلاتا تھا، فرانزک رپورٹ کی مدد سے متعدد متاثرہ خواتین کی شناخت کرلی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر اور بوتیک کی دکان کو مرکز بنا رکھا تھا وہ اعتماد میں لینے کے بعد خواتین کو بلیک میل کرتا تھا جبکہ اس کا بوتیک انارکلی میں ہے جہاں سے وہ خواتین کو ورغلا کر آستانے میں لے کر جاتا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں