لاہور، قبرستان میں آنے والے سوگواروں کو لوٹنے والا ’’نشئی‘‘ گینگ پکڑا گیا

حیاتیات Jun 16, 2026 IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قبرستان میں سوگواروں کو لوٹنے والے 2 رکنی نشئی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو میانی صاحب قبرستان کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان قبرستان میں آنے والے افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے تھے، ملزمان سوگواروں کو نشانہ بنا کر ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءچھیننے میں ملوث تھے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان ماسٹر چابیوں کی مدد سے قبرستان میں کھڑی موٹرسائیکلیں بھی چوری کرتے تھے اور واردات کے بعد فوری طور پر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل، ماسٹر چابیاں، 3 موبائل فون، پستول، چاقو اور پلاس کٹر سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان فیصل اور اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں