
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلاف رائے کا حق ہے،ہم تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے،اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرون ملک تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے،سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
