بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی متعدد رہنماؤں کی احتجاج کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

بڑا ڈیٹا Oct 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بشریٰ بی بی ودیگر پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف احتجاج کیسز کی سماعت ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردی گئیں، جنید اکبر، لطیف کھوسہ،نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت بھی خارج کی گئیں۔

اس کے علاوہ اسد قیصر، علی زمان، ایمان وسیم، عاطف خان، فضل محمد کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کی گئیں،

پی ٹی آئی رہنماؤں کی 250 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت تھی، عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں