گھوٹکی: سر پر 50 لاکھ روپے انعام والا گرفتار ڈاکو فرار ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

بڑا ڈیٹا Aug 11, 2026 IDOPRESS

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گھوٹکی کے ڈاکو راحب شر اور موریو شر کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت برتنے پر 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر آئے 2 ڈاکو فرار ہو گئے تھے، فرار ہونے والے ڈاکو راحب کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اوباڑو تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے کچے کے علاقے میں رات کو ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے آپریشن بھی کیا جہاں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں پانی کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں