فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال

بڑا ڈیٹا Jul 19, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع آ رہے ہیں، بی ٹو بی کانفرنس کے انعقاد میں چین میں پاکستان کے سفیر کا اہم کردار ہے۔

معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا پاکستان میں نئی سرمایہ کاری آرہی ہے، جو کہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آرہی اسلام آباد آکر دیکھیں، اس وقت 350 سے زائد چینی سرمایہ کار موجود ہیں۔

ہارون اختر نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ 700 سے 800 ایم او یو پر کام جاری ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں