پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی توقع ہے: گورنر سٹیٹ بینک

بڑا ڈیٹا Jul 4, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کاروباری طبقے کی کوششوں سے معاشی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی توقع ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں معاشی نمو کا سلسلہ جاری رہے گا اور گزشتہ مالی سال کی معاشی نمو بھی سٹیٹ بینک کی توقعات کے مطابق رہی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جون میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد رہی، سالانہ مہنگائی بھی توقعات کے مطابق رہی، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال کے باعث مہنگائی توقعات سے کچھ زیادہ رہی۔


گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022ء میں 17.5 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سب سے بڑا مسئلہ تھا اور اس وقت یہ جی ڈی پی کا 4 فیصد تھا، تاہم مالی سال 26-2025ء کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس رہا ہے جبکہ بارہویں ماہ کے اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سونی دھرتی سکیم ختم کر کے اس سے بہتر نئی سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں انعامات بھی شامل ہوں گے، اس کا مقصد ورکرز ترسیلات کے بہاؤ کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کے لیے لائف لائن ہیں اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے تک ان پر انحصار برقرار رہے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں