اس سال خطبہ حج اردو، پنجابی اور پشتو میں بھی سنا جا سکے گا

بڑا ڈیٹا May 20, 2026 IDOPRESS

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا تاکہ مختلف ممالک کے مسلمان اپنی زبان میں خطبہ سمجھ سکیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج اور ناظرین تک خطبہ حج کا پیغام آسان اور مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔

وزارت کے مطابق خطبہ حج کو انگلش، فرنچ، انڈونیشین، ترکی، فارسی، روسی، چینی اور دیگر عالمی زبانوں سمیت کئی اہم زبانوں میں براہ راست ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

خاص طور پر پاکستان کے زائرین کیلئے خطبہ حج کو قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں پنجابی اور پشتو میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے خطبہ حج دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک پہنچایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس روحانی پیغام سے مستفید ہو سکیں۔

ماہرین کے مطابق مختلف زبانوں میں خطبہ حج کی نشریات بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات اور حج کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں