چھانگامانگا: فیکٹری بس کی رکشےکو ٹکر، بورڈ کا پرچہ دینے جانیوالی 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی

چھانگامانگا(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیز رفتار فیکٹری بس کی رکشےکو ٹکر کے نتیجے میں نویں جماعت کا پرچہ دینے کے لیے جانے والی 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں جبکہ 5

جگہ Apr 29, 2026 IDOPRESS

چھانگامانگا(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیز رفتار فیکٹری بس کی رکشےکو ٹکر کے نتیجے میں نویں جماعت کا پرچہ دینے کے لیے جانے والی 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں جبکہ 5 دیگر طالبات سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طالبات رکشے میں نویں جماعت کا امتحان دینے سینٹر جا رہی تھیں کہ اس دوران فیکٹری بس نے ان کے رکشے کو ٹکر مار دی۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 7 طالبات سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، بیشتر طالبات کے سروں پر چوٹیں آئیں، زخمی 4 طالبات کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی تھی جنہیں جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ علاج کے لیے لائی گئیں 2 زخمی طالبات دم توڑ گئیں، جاں بحق طالبات کی شناخت ایمن فاطمہ اور مبشرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں