ورلڈ بینک نے توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ورلڈ

بڑا ڈیٹا Apr 29, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2026 کے دوران توانائی کی قیمتیں 24 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ خطے میں تناؤ مئی تک کم بھی ہو جائے، تب بھی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تاہم اگر کشیدگی میں مزید شدت آئی اور سپلائی متاثر ہوئی تو توانائی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹوں نے سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے جس کے اثرات عالمی منڈیوں میں نمایاں ہو رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں