خلیج اور آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی ’اصل جڑ‘ امریکی اور اسرائیلی ’جارحیت‘ ہے: عباس عراقچی

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی ’اصل جڑ‘ امریکہ اور اسرائیل کی

بڑا ڈیٹا Apr 23, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی ’اصل جڑ‘ امریکہ اور اسرائیل کی ’جارحیت‘ ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ایکس پر جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ عباس عراقچی نے تہران میں جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی۔


اس ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ’ان حملوں کی مذمت میں واضح اور سخت مؤقف اختیار کریں‘۔


بیان کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کہ ایران نے اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت اقدامات کیے ہیں، اور کسی بھی ممکنہ نتائج کی ’ذمے داری جارح فریقوں پر عائد ہوتی ہے‘۔


یہ مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں دو جہاز ’تحویل میں لے لیے‘ ہیں، جبکہ ایک تیسرے مال بردار جہاز پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں