تاحال دوسرے دور کے مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں،  ایرانی وزارت خارجہ

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ پر یقین نہیں کرسکتا، دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں

سائنس Apr 20, 2026 IDOPRESS

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ پر یقین نہیں کرسکتا، دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا"۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ تاحال دوسرے دور کے مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکہ نے ثابت کردیا کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں اور ایران پر الزام تراشی کا ایک کھیل کھیل رہا ہے، امریکہ نے جارحانہ اقدامات اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں، ہم نے پاکستانی ثالث کار کو بتا دیا ہے,امریکہ نے ماضی کے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ایسی روش کبھی مثبت نتائج نہیں دے سکتی,جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز ہی سے امریکہ نے اس کی خلاف ورزی کی اور ہم نے اس بارے میں پاکستانی ثالث کو آگاہ کر دیا تھا،

انھوں نے کہا کہ ’یہ سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے، جب کہ انھیں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ لیکن ہم امریکیوں سے سچ بولنے کی توقع نہیں کر سکتے وہ ہمیشہ ہم پر الزام لگاتے رہتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ امریکہ مذاکرات اور امن کے لیے بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔‘

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں