راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈی ٹیچمنٹ تشخیص پرڈاکٹرز نے سرجری کردی۔ سرجری اور ایک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈی ٹیچمنٹ تشخیص پرڈاکٹرز نے سرجری کردی۔ سرجری اور ایک رات ہسپتال قیام کے بعد بشریٰ بی بی کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر ماہر چشم سے معائنہ کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے فوری نوٹس لے کر ماہرین چشم سے معائنہ کرایا،بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈی ٹیچمنٹ تشخیص پرڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو16اپریل کی شام راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کیاگیا،سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیاگیا۔
جیل ذرائع کا مزید کہناتھا کہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے سرانجام دی،سرجری اور ایک رات ہسپتال قیام کے بعد بشریٰ بی بی کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
