نیتن یاہوکا ہم شکل ایرانی دکاندار مشکل میں پڑگیا، خریداروں نے بائیکاٹ کردیا

عی Nov 11, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں ایک دکاندارکو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ہم شکل ہونا مہنگا پڑگیا ہے کیونکہ ایرانی شہریوں نے اس کی دکان پر آنا چھوڑ دیا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے اثرات تہران میں خشک میوہ جات اور مٹھائیاں فروخت کرنے والے ایک دکاندار تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے اس شخص کو اس وقت گاہکوں کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی دکان میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق تہران میں خشک میوہ جات فروخت کرنے والے ایک دکاندار کی شکل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے حیرت انگیز حد تک ملتی ہے۔لیکن یہ مماثلت اس کے لیے مشکل کا باعث بن گئی ہے اور اکثر افراد نے اس کی دکان سے خریداری کرنا چھوڑ دی ہے۔

Netanyahu lookalike turns up in Iran — as a shop owner Some say he looks more like Netanyahu than Netanyahu himself https://t.co/rAybO7txNp

— RT (@RT_com) November 10,2026


دکاندار کا کہنا ہےکہ کوئی بھی گاہک اس کی دکان پر نہیں آ رہا اور وہ اس صورت حال سے تنگ آ چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے بعض افراد نے دکان کا پتا معلوم کرنےکی بھی کوشش کی، جب کہ دیگر لوگوں نے اس کی نیتن یاہو سے مشابہت پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرےکیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں