
مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ ادو میں پسند کی شادی نہ ہونے پر ایک لڑکے نے خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی۔
جیو نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ ادو کے علاقے تونسہ موڑ میں ایک لڑکے نے خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جھلسنے والے نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے، آگ سے جھلسنے کے باعث لڑکے کے جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے۔
متاثرہ لڑکے کے اہلخانہ کے مطابق پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے خود کو آگ لگائی تاہم پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
