امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا فلم ہیری پوٹر کے 1 کردار میں فوٹو وائرل

عی Nov 2, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ہالووین کا تہوار منفرد انداز میں مناتے ہوئے خود کو معروف فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ کے کردار البس ڈمبلڈور کے روپ میں ڈھال لیا جبکہ اپنے شیرخوار بیٹے کو گھر کے بونے ڈوبی کا لباس پہنایا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جے ڈی وینس لمبی سفید و سرمئی وِگ، نوکیلی ٹوپی اور چمکدار چغہ پہنے گھر کے باہر کھڑے دکھائی دیئے۔

انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا جس نے ڈوبی کے کردار سے مشابہ بڑے کانوں والی ٹوپی پہن رکھی تھی۔

جے ڈی وینس کے مطابق ان کے بچوں کو ہیری پوٹر کی کہانیوں سے خاص لگاؤ ہے، اسی لیے خاندان نے اس بار ہالووین کے لیے ان ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں