
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر پتلو مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ہونے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک ٹک ٹاکر جس کو پتلو کے نام سے پکارا جاتا ہے اپنے شادی کی تقریب پر قیمتی انعامات کا اعلان کر کے جس میں بھاری کیش بھی شامل ہے پبلک کو اکٹھا کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ اس ٹک ٹاکر نے مزید کمائی کے لئے کیا، انعامات اس کی انویسٹمنٹ تھی اور کمائی سوشل میڈیا سے۔
