
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاک ،چین ریسرچ سینٹر کی اعزازی چیئرمین شپ قبول کرلی۔
وفاقی دارالحکومت میں پاک، چین ریسرچ سینٹر فار پارٹی اینڈ سٹیٹ گورننس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر استوار ہے۔پاکستان اور چین کےدرمیان پارلیمانی تعاون اورادارہ جاتی روابط فروغ پا رہے ہیں، ان سطحوں پر تعاون دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کےلیے ناگزیر ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ چین کا طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی ترقی پاکستان کےلیے رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں، غربت کے خاتمے، دیہی ترقی، ڈیجیٹل گورننس میں چین کی پیشرفت قابلِ تحسین ہے۔سی پیک 2.0 زراعت، صنعتی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔پاک ،چین اقتصادی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں روزگار اور ہنرمندی کے فروغ کو ترجیح دی جائے۔
