کراچی: مسافر بس سڑک کنارے کھڑے شہری پر چڑھ دوڑی

عی Nov 2, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتا روڈ پر مسافر بس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں بس کو سڑک کنارے کھڑے شہری کو کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاں بحق شخص کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، جو لکی اسٹار، صدر کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے حادثے میں ملوث مسافر بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں