
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان نوک جھوک کو ’’پارلیمانی نوک جھوک‘‘ قرار دے دیا۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارلیمانی نوک جھوک ہے جو دونوں سینئر رہنماؤں کے درمیان ہوئی،میں اس کو ٹینشن نہیں سمجھتا یہ پارلیمانی نوک جھوک ہے،دونوں نے طویل رفاقت گزاری ہے ایک جدوجہد میں کبھی کبھار آمنا سامنا بھی ہو جاتا ہے۔انکی اپنی جماعت ہے خواجہ صاحب کی اپنی جماعت ہے آج کل آمنا سامنا ہے،ہمیں اچھے جملے سننے کو مل رہے ہیں۔
