
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا۔ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کی لڑائی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کی لڑائی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔مجھے کسی ایسے شخص پر اعتماد نہیں جس نے رجیم چینج میں بانی پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو۔ ہم خیبر پختونخوا کے نمائندے ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔ آج بلاول بھٹو نے مذاکرات اور کل مولانا نے میثاق جمہوریت کی بات کی۔ بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا۔
علی محمد خان نے کہا کہ 28ویں ترمیم پر پارلیمانی پارٹی میں بات ہوئی مگر فیصلہ نہیں ہوا۔
