گجرات میں بیرون ملک سے آنیوالے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

عی Oct 23, 2026 IDOPRESS

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات میں بیرون ملک سے آنے والے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 17 اکتوبر کو بیرون ملک سے پاکستان پہنچا اور بھائی کو فون کرکے گاؤں سے شہر بلایا۔دونوں بھائیوں نے ساتھ کھانا کھایا اور پھر گھر کے لیے روانہ ہوگئے، سنسان مقام پر پہنچنے کے بعد ملزم نے اپنے بھائی کو جان سے ماردیا اور روپوش ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ والد نے قتل کی اطلاع دی تو خود کو بیرون ملک ظاہرکیا، پاکستان پہنچنے تک تدفین روکنے پر زور دیا اور بھائی کے جنازے میں شریک ہوا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی بھائی کے ساتھ گھومنے پھرنے کے سارے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دن میں ملزم کو گرفتار کرلیا، بظاہر قتل زمین کے تنازع اور گھریلو ناچاقی پر کیا گیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں