کراچی، سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا

عی Oct 23, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کی ساحلی پٹی ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپیریس نیوز‘‘ کے مطابق ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں 16 سالہ نوجوان تیز لہروں کی نذر ہوکر ڈوپ کر لاپتہ ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ایدھی حکام کے مطابق سمندر میں لاپتہ نوجوان کی شناخت 16 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ قائمخانی کالونی کا رہائشی ہے اور دوستوں کے ہممراہ پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔

دوستوں نے بتایا کہ مزمل سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش شروع کی گئی تاہم رات ہونے کے باعث نوجوان کی تلاش کا ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے جو صبح دوبارہ شروع کیا جائیگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں