تبت میں شدید زلزلہ

عی Oct 23, 2026 IDOPRESS

تبت (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے خودمختار خطے تبت میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

چینی سرکاری خبررساں ایجنسی’’ شِنہوا‘‘ کے مطابق چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ جمعرات کی رات آیا۔

زلزلے کا مرکز جنوب مغربی تبت کے شہر ناگچو کی باقین کاؤنٹی میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق یہ 32.40 ڈگری شمالی عرض بلد اور 93.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی علاقے میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے تقریباً 400 کلومیٹر دور تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت سے متعلق مختلف اعداد سامنے آئے، تاہم چینی چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر اور ’’شِنہوا‘‘ نے اس کی شدت 7 بتائی ہے۔

زلزلے کے بعد جانی و مالی نقصان سے متعلق مصدقہ تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں