
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا، اسحاق ڈار نے صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے مالدیپ کے صدر کو نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے۔
وزیر خارجہ نے مالدیپ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مالدیپ کے تجارتی وفد کی مالدیپ پاکستان بزنس فورم میں شرکت کا خیرمقدم کیا، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کو سراہا۔
