
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کی باتیں بہت تکلیف دے رہی ہیں، اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے مولانا ایسی باتیں کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے کسی ادارے کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، مولانا دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے مولانا پر ڈیزل پرمٹ کے الزامات لگائے، مجھے نہیں پتا شاید مولانا سے کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔
