اپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عی Jul 27, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر کشتیوں کے ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپر سوات نے مختلف مقامات پر چلنے والی کشتیوں کا جامع سروے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران یہ جانچا جائے گا کہ کون سی کشتیاں حفاظتی معیار پر پوری اترتی ہیں اور کن کشتیوں میں سیاحوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، معیار پر پورا نہ اترنے والی کشتیوں کے آپریشن پر پابندی عائد کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپر سوات کے سیاحتی مقامات پر چلنے والی تمام کشتیوں کی فٹنس اور آپریشنل صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں