
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)نارووال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی گاڑی میں سوار تھی، محلے کے دو لڑکوں نے مبینہ طور پر پیچھا کیا اور لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی جس دوران وہ بس کے نیچے آگئی۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکے فرار ہو گئے جن کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔
