
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں2دہشتگرد ہلاک اور3زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہدشتگرد کی شناخت مشاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی،دہشتگردوں سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمدہوا ہے۔
