پرتگال کے شہر لزبن میں پاکستان کا 79 واں یوم آزادی منایا گیا

عی Aug 17, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر ) پرتگال کے شہر لزبن میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کا 79 واں یوم آزادی قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا-یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام لزبن میں مقیم پاکستانی بزنس مین حسن بٹ نے کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی- اس تقریب کی مہمان خصوصی شمع بٹ، صدر پی ایم ایل این پرتگال تھیں- یوم آزادی کی تقریب میں شمع بٹ، انعم شیخ، آمنہ محسن، کرن یعقوب، رمشا نعمان، سومی، شیخ طاہر، حسن بٹ ، شیخ اجر، چوہدری کامران، حاجی محمد علی، ذیشان ڈار، راجہ غفار، عمران ، ملک ناصر اور دیگر لوگوں نے شرکت کی-


اس موقع پر میزبان حسن بٹ اور مہمان خصوصی شمع بٹ نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ 14 اگست 1947کا دن قائداعظم محمد علی جناح اور برصغیر کے لاتعداد رہنماؤں اور عوام کی قیادت میں تاریخی جدوجہد کے بعد برطانوی راج سے پاکستان کی آزادی، تحریک پاکستان کی تاریخ اور ملک کی تعمیر کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ مقررین نے یوم آزادی کے پیغام میں قومی اتحاد، امن، رواداری اور ملکی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیااور امید ظاہر کی کہ پاکستان استحکام، خوشحالی اور قومی ذمہ داری کے مضبوط احساس کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا- شمع بٹ اور حسن بٹ نے کہا کہ یہ دن ملک کی بانی نسل کی قربانیوں کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


تقریب کے آخر میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی-

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں