مدارس کو بغیر تحقیق دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا درست نہیں: طاہر اشرفی

عی Aug 17, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مدارس کو بغیر تحقیق دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا درست نہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر کسی مدرسے میں دہشت گردی یا انتہا پسندی کی تربیت ثابت ہو تو خود اس کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی قوتوں کو ملک کے مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھنا چاہیے، انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کو مسلم امہ کے اتحاد اور وحدت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا مزید کہنا ہے کہ مسلم امہ متحد ہو تو دنیا میں اس کی اہمیت مزید بڑھ سکتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں