
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ کی ایک فیشن شو میں ریمپ واک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ ویڈیوز ان کی واک کے بجائے ریمپ پر پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق فیشن شو کے دوران متھیرا اور صاحبہ سمیت متعدد شخصیات ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں، لیکن واک کے دوران کئی شرکاء کا توازن بگڑ گیا اور وہ لڑکھڑا گئے یا گرنے کے قریب پہنچ گئے۔
View this post on Instagram
A post shared by Naqash Ahmed (@imnaqashahmed)
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے بعد صارفین نے ریمپ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سب لوگ ہی لڑکھڑا رہے تھے، جبکہ بعض صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے ہیں۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
