اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی کر دی گئی

عی Jul 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اب انتظامی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے، جسٹس ارباب محمد طاہر کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس محمد آصف اور جسٹس اعظم خان پہلے ہی کمیٹی کے ممبر ہیں۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں