عمران خان جیل میں اور ان کی عیاشی لگی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی مراعات پر اسد علی طوربرس پڑے

عی Jul 10, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی مراعات کے بل پر صحافی اسد علی طوربرس پڑے ہیں اور کہاہے کہ اپوزیشن نے بھی پورا پورا حکومت کا ساتھ دیاہے، سہیل آفریدی کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے سے موجود مراعات بھی واپس لے لیتے ، عمران خان جیل میں ہیں اور ان کی باہر عیاشی لگی ہوئی ہے، ان کی ترجیحات میں عمران خان کو باہرنکلواناشامل ہی نہیں کیونکہ کوئی کسی مشکل میں نہیں پڑنا چاہتا۔

پاک رپورٹ ویب سائٹ کے مطابق اپنے ویلاگ میں اسد علی طور نے کہاہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن نے بھی اس بل کو پاس کرانے میں پورا کردار اداکیا ، لائف ٹائم پاسپورٹ کی تجویز اپوزیشن کی تھی ، یہ بھوکی ننگی قوم ، ٹول ٹیکس دیتی ہے۔


ان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کی اکثریت ہے ، میں دیکھتاہوں کہ جانتاہوں کہ اتنے اربوں پتی لوگ ہیں، اتنے مالدار ہیں اور ان کا لائف سٹائل دیکھتاہوں تو کہتاہوں کہ میری تو اگلی 8 نسلیں بھی جتنا کمائیں گی ، ان کی اور میری تمام کمائی بھی ملاکر اتنے آج سے 100 سال بعد بھی میرے خاندان کے پاس نہیں ہوں گے جتنے آج ان کے پاس ہیں، اتنے امیر کبیر لوگوں کی بھی حرکتیں دیکھیں تو اتنے نیچ ہیں جو کہتےہیں کہ موٹروے کا ٹول ٹیکس نہیں دیناچاہتے ، ہم سرکاری گیسٹ ہائوسز کا رینٹ نہیں دیناچاہتے، اسلحہ لائسنس کی فیس نہیں دیناچاہتے،مجھے اورمیرے اہلخانہ کو پروٹوکول ملے، میں نے کہیں دورے پر جانا ہوتو تمام اخراجات سرکار اٹھائے گی ، ذاتی گاڑیوں پر بھی ایم پی اے کی نمبر پلیٹ لگی ہو، یہ کیا کلچر اور کیا سوچ ہے؟


اسدطورنے کہاکہ سہیل آفریدی بتائیں، آپ کو توچاہیے تھا، مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، پہلے سے موجود مراعات بھی واپس لے کر مثال بناتے تاکہ ملک بھر میں دکھاسکیں کہ باقی صوبوں میں کس طرح حکمرانی کررہے ہیں اور ادھر آپ کے خادم بن کر حکمرانی کررہے ہیں، ہم عوام جیسا لائف سٹائل اپنائیں گے، مراعات نہیں لیں گے، بوجھ نہیں بنیں گے، قائد کے پاس کوئی سہولت نہیں تو ہم کیسے سہولیات انجوائے کرسکتے ہیں۔


ان کاکہناتھاکہ ایک بات حوصلہ افزا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی اس بل پر تنقید کررہے ہیں، سپورٹرز اور کارکنان نے اپنی پارٹی کو اڑا کر رکھ دیا ہے، اسی لیے حکومت بیک فٹ پر گئی کہ واپس لے لیں گے، اب ودڈرا کر بھی لیں تو ان کی ترجیحات آپ کو پتہ چل گئی ہیں، اسی لیے میں کہتاہوں کہ اس پارٹی کی ترجیح عمران خان کو باہر لانا نہیں کیونکہ پارٹی کے لوگوں کی عیاشی لگی ہوئی ہے، وہ عیاشی کی لائف کو ترک نہیں کرناچاہتے،و ہ کوئی جدوجہد نہیں کرناچاہتے، وہ کسی مشکل کا سامنا نہیں کرناچاہتے، جیل نہیں جاناچاہتے،وہ یہ وی آئی پی سہولیات چاہتےہیں، پہلے ہی بہت ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ اس سے بھی زیادہ چاہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں