
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں علیمہ خان کے دفاعی گواہ پر پراسیکیوشن نے قانونی اعتراض اٹھا دیا،پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے کہاکہ ملزم خود گواہی نہ دے تو کسی دوسرے شخص کو گواہ نہیں بنا سکتا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق بیان جمع ہونے کے بعد دفاعی گواہ کی قانونی حیثیت پر عدالت میں بحث چھڑ گئی ،علیمہ خان نے گزشتہ سماعت پر فتح اللہ برکی کو دفاعی گواہ بنانے کی درخواست دی تھی،عدالت کی جانب سے اس سے پہلے دفاعی گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور کی گئی تھی۔
