اٹلی ،دریا میں گرکر پاکستانی نوجوان جاں بحق

عی Jul 8, 2026 IDOPRESS


پیرس( زاہد مصطفیٰ اعوان )اٹلی کے علاقے لومباردیا میں دریا میں گر نے سے23 سالہ پاکستانی نوجوان حسن ہمایوں زندگی کی بازی ہار گیا، یہ دلخراش واقعہ ہفتہ 4 جولائی کی سہ پہر دریائے اوگلیو میں پیش آیا، جہاں وہ اپنے چند پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے گیا تھا۔


اطلاعات کے مطابق حسن ہمایوں، جو سیریاتے کا رہائشی تھا، اپنے ایک دوست کے ساتھ دریا کے کنارے پیدل چل رہا تھا کہ اچانک دونوں کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں جا گرے۔ ساتھیوں نے فوری طور پر ایک ڈنڈے کی مدد سے حسن کے دوست کو تو بحفاظت باہر نکال لیا، تاہم حسن تیز بہاؤ کی زد میں آ گیا۔پانی کا طاقتور بہاؤ اسے ایک آبشار نما مقام کے نیچے موجود گہرے تالاب تک لے گیا، جہاں بننے والے خطرناک بھنوروں نے اسے پانی کے اندر کھینچ لیا اور وہ باہر نہ آ سکا۔


اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، غوطہ خور، مالپینسا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آنے والی خصوصی ریسکیو ٹیم، 118 کے طبی اہلکار، کارابینیری اور برگامو کی آبی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ دوستوں کی نشاندہی پر تلاش کا عمل شروع کیا گیا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد حسن کی لاش چار میٹر گہرائی سے نکال لی گئی۔ طبی عملے نے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔


اس المناک حادثے نے حسن ہمایوں کے اہل خانہ، دوستوں اور مقامی پاکستانی برادری کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر دریا اور گہرے پانی میں احتیاط برتنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، خصوصاً ایسے مقامات پر جہاں پانی کا بہاؤ تیز اور بھنور موجود ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں