
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیرنگ شموزی سے لاپتہ دو بچوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے مل گئیں، جاں بحق دونوں بچے بھائی تھے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے تیرنگ شموزی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ سامنے آیا، جہاں تین دن قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائیوں کی لاشیں اپنے ہی گھر کی چھت پر رکھے ایک صندوق سے مل گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ عبدالرشید اور احمد خان نامی دو کمسن بھائی تین دن قبل اچانک اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے، اہلخانہ نے اپنے طور پر بچوں کی کافی تلاش کی، تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے اور جلد ہی حقائق سامنے لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
