
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے قائم مقام کمانڈر احمد وحیدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرِ عام پر آ گئے۔
وہ تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
IRGC caretaker commander Ahmad Vahidi’s first public appearance since the war,seen tonight at the coffin ahead of Ayatollah Khamenei’s funeral procession beginning July 4. pic.twitter.com/vKbFbfEsGg
— Ali Hashem علي هاشم (@Alihashem) July 2,2026
ایرانی حکام سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں کر رہے ہیں، جو جنگ کے ابتدائی مرحلے میں فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
سابق سپریم لیڈر کا تابوت جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام نے حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
