
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں این سی سی آئی اے نے استخارے کے نام پر خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامناسب ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی ہیں۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 خواتین کا قابل اعتراض ڈیٹا برآمد ہوا۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے خواتین کی 763 خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز اور 1 ہزار 338 تصاویر بنا رکھی تھیں جن کی مدد سے وہ خواتین کو بلیک میل کرتا رہا۔
این سی ای آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر استخارے کے بہانے خواتین کو ورغلانے کا گھناؤنا کاروبار شروع کررکھا تھا۔ فرانزک رپورٹ کی مدد سے متعدد متأثرہ خواتین کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ملزم نے گھر اور بوتیک کی دکان کو نام نہاد استخارے کا مرکز بنا رکھا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کو اعتماد میں لینے کے بعد بلیک میل کرنے کیلئے انارکلی کے علاقے میں واقع اپنی بوتیک میں لے جاتا اور ورغلا کر آستانے تک لاتا تھا۔
