سمانتھا روتھ ماں بننے والی ہیں؟ اداکارہ نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی

عی Jun 26, 2026 IDOPRESS

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی تیلگو سپر اسٹار سمانتھا روتھ پربھو اپنی فلم ما انٹی بنگارم کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کے پہلی دفعہ ماں بننے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنادی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ان کی فلم ما انٹی بنگارم کی کامیابی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سمانتھا روتھ پربھو نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم پیش رفت کی تصدیق کی اور انہوں نے کھل کر اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کا ذکر چھیڑ کر کے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے سمانتھا روتھ کے لیے زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے اعلان پر انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ہدایت کار نندنی ریڈی نے کہا کہ یہ خبر ’ما انٹی بنگارم’ کی کامیابی کے ساتھ خوب صورتی سے جڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سمانتھا روتھ کی فلم ’ما انٹی بنگارم‘ نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی اور دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرچکی ہے جبکہ بھارت میں 33.20 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں