کوئٹہ:عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکولوں میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان

عی May 25, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکولوں میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول 25 سے 29 مئی تک بند رہیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں 25 سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی ۔ تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمر زون میں شامل سکولوں کی موسم گرما تعطیلات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ سمر زون کے سکول 23 مئی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں