
لاہور (جاوید اقبال سے) دنیا بھر کے نامور نیوروسرجنز کا عالمی میلہ لاہور میں سجنے کو تیار ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ چار روزہ عالمی نیورو سرجیکل کانفرنس 12 سے 15 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جاپان، بھارت، سعودی عرب، سپین سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے ممتاز نیوروسرجنز شرکت کریں گے۔ عالمی کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کریں گے ، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دنیا بھر سے انے والے پروفیسرز ڈاکٹرز کی میزبانی خود کریں گی اتنی بڑی کانفرنس ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دور حکومت میں ہونا پنجاب کے لیے ہی نہیں پاکستان کے لیے کا اعزاز ہے۔
