لاہور میں سخت ٹریفک انفورسمنٹ کے باعث جان لیوا حادثات میں 19 فیصد کمی، اکتوبر رواں سال کا محفوظ ترین مہینہ قرار

ٹیک Nov 2, 2026 IDOPRESS


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر میں ٹریفک پولیس کی سخت انفورسمنٹ اور مؤثر نگرانی کے باعث جان لیوا ٹریفک حادثات میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اکتوبر رواں سال کے دوران جان لیوا حادثات کے حوالے سے سب سے کم حادثات والا مہینہ رہا۔ ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق اکتوبر میں 17 جان لیوا حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں دو بڑے حادثات کے دوران 7 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔


ترجمان کے مطابق جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کیے گئے۔ رات کے اوقات میں شہر کے تمام داخلی ناکہ جات پر ہیوی ٹریفک اور ڈرائیورز کی سخت چیکنگ شروع کی گئی، جبکہ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دینے سے قبل ڈرائیورز کے کوائف، ڈیٹا اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال کی گئی۔حادثات کی روک تھام کے لیے رات کے وقت ٹریفک پولیس کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا، جبکہ بغیر ترپال ریت اور مٹی لانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ٹرالیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔


سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ مین بلیوارڈ روڈ کے علاوہ شاپنگ مالز کی بیسمنٹ میں ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان کا تحفظ لاہور ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لیے سخت انفورسمنٹ اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں