خطے کے ممالک ایران کیخلاف جنگ کی حمایت نہ کریں: عباس عراقچی

ٹیک Nov 2, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیجی ہمسایہ ممالک کو نہیں بلکہ صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خطے کے ممالک کو آگاہ کیا تھا حملے کی صورت میں خطے میں امریکی اڈے نشانہ ہوں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی، خلیجی ممالک میں ایرانی میزائلوں کے گرنے کی ذمہ داری ایران پر نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ایسے دشمنوں کا سامنا کر رہے ہیں جو شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں