جان ریمبو کے بیٹے نے لمز سے گریجویشن مکمل کر لی، اداکار خوشی سے نہال

ٹیک Oct 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سینئر اداکار جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔

اداکار جان ریمبو، جن کا اصل نام افضل خان ہے، اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹے کی کامیابی پر جذباتی اور بے حد خوش دکھائی دیئے۔

جان ریمبو نے کہا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کے دوران انہیں کئی ایوارڈز ملے لیکن بیٹے کا لمز سے گریجویٹ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں