حوثیوں کا مکہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضا میں تباہ کردیا: اتحادی فوج

ٹیک Oct 30, 2026 IDOPRESS

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون فضائی کارروائی کے دوران تباہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون گرانے سے متعلق بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس حوالے سے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ حوثیوں کے ڈرون کو کس مقام پر اور کس نوعیت کے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سعودی اتحادی فوج کے دعوے کی آزادانہ تصدیق یا حوثیوں کی جانب سے اس واقعے پر تفصیلی مؤقف بھی تاحال سامنے نہیں آیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں