بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

ٹیک Oct 30, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ڈرون مارگرائے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونزسے نشانہ بنانے کی کوشش کی، بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں