
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی جانب سے پابندی کے باوجود افغانستان میں افیون کے لیے پوست کی کاشت میں 4 گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوست کی کاشت کا رقبہ 2025 میں 10 ہزار ہیکٹر تھا، جو 2026 میں بڑھ کر 43 ہزار ہیکٹر (تقریباً ایک لاکھ 6 ہزار 200 ایکڑ) تک پہنچ گیا۔ اسی طرح افیون کی متوقع پیداوار بھی 2025 کے 300 ٹن سے پانچ گنا بڑھ کر 2026 میں 1500 ٹن ہوگئی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں ہیروئن کی بڑی مقدار افغانستان سے حاصل ہونے والی افیون سے تیار کی جاتی ہے۔
